شہبازشریف سے اے کے ڈی گروپ کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈی کی سربراہی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفدکی ملاقات

پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ایک بہترین مارکیٹ ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ان شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ․مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی اورکراچی میں امن بحال ہواہے ، توانائی منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے پاکستان کی تاریخ میں نئی مثال قائم کی ہے،پنجاب میں گیس کی بنیاد پربجلی کی3 کارخانے لگ چکے ہیں ،وزیر اعلی پنجاب پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے ایک بہترین ملک ہے،آپ نے اپنے ویژن کے ذریعے سرمایہ کاری کے لئے فضا کو ساز گار بنایا ہی:غیر ملکی سرمایہ کار

جمعرات 3 مئی 2018 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں اے کے ڈی گروپ کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈی کی سربراہی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفدنے ملاقات کی- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور شرح نمو رواں مالی بر س 5.

(جاری ہے)

75فیصد رہی ہی-انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے -پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک بہترین مارکیٹ ہے اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو ان شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیی-انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے اورکراچی میں امن بحال ہواہے -سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں آگے آنا چاہیے اورسی پیک نے بھی بے پناہ مواقع پیدا کئے ہیں- انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے پاکستان کی تاریخ میں نئی مثال قائم کی ہی-پنجاب میں گیس کی بنیاد پربجلی پیدا کرنے کی3 کارخانے لگ چکے ہیں اورپنجاب حکومت گیس کی بنیاد پر 1260میگا واٹ کابجلی کا ایک اور کارخانہ لگا رہی ہے اور ہم نے منصوبوں کو شفافیت ،اعلی معیار اور تیز رفتاری سے مکمل کیا ہے -غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے ایک بہترین ملک ہی- پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ سرمایہ کاروں کے لئے پر کشش ہے -آپ نے اپنے ویژن کے ذریعے سرمایہ کاری کے لئے فضا کو ساز گار بنایا ہے -صوبائی وزراء رانامشہود احمد ، شیخ علائوالدین، عائشہ غوث پاشا، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔