کراچی ،بجلی کی بندش سے پریشان سبزی اور فروٹ منڈی کی انتظامیہ نے ہڑتال کی دھمکی دیدی

جمعرات مئی 23:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) کراچی میں بجلی کی بندش سے پریشان سبزی اور فروٹ منڈی کی انتظامیہ نے ہڑتال کی دھمکی دیدی، کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے یکم رمضان کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ کراچی کی سبزی اور فروٹ منڈی انتظامیہ نے بجلی بحال نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے 6 ماہ سے بجلی کاٹی ہوئی ہے۔

آصف احمد نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے معاہدہ کیا تھا کہ ایک ماہ میں بجلی کے میٹر لگائیں گے تاہم 4 ماہ گزر گئے اب تک میٹر نہیں لگے، ہم 16 ماہ قبل کے الیکٹرک کو 9کروڑ 50 لاکھ روپے ادا کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کو اطلاع کرچکے ہیں کہ فروٹ اور سبزی منڈی کے تاجروں کے مطالبات نہ مانے گئے تو یکم رمضان المبارک کو سبزی منڈی بند کردیں گ.