5 مئی بتائیں گے جلسہ اور جلسی میں کیا فرق ہوتا ہے، فاروق ستار

بڑے مقصد کے لیے اختلافات پس پشت ڈال کر ایم کیو ایم ڈھرے ایک ہوئے ہیں، کسی کی سازش اور خواہش کو پورا نہیں ہونے دیں گے ،ایم کیو ایم بہادر آباد اور پی آئی بی گروپ کی مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 3 مئی 2018 23:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ 5 مئی بتائیں گے جلسہ اور جلسی میں کیا فرق ہوتا ہے بڑے مقصد کے لیے اختلافات پس پشت ڈال کر ایم کیو ایم ڈھرے ایک ہوئے ہیں، کراچی میں ایم کیو ایم بہادر آباد اور پی آئی بی گروپ کی مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ لوگوں کی خواہش تھی ایم کیو ایم کا ایک جلسہ ہونا چاہیے ہم بڑے مقصد کے لیے ایک ہوئے ہیں اس لیے اختلافات کو پس پست ڈال دیا ہے ہم مشترکا طور پر ہفتہ کے دن شام 5 بجے تاریخی جلسہ کا انقعاد کرنے جارہے ہیں کسی کی سازش اور خواہش کو پورا نہیں ہونے دیں گے مہاجر کی عزت اور آبرو کو بحال کریں گے ، فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں گوارہ نہیں کہ مہاجر اور مظلوم سر اٹھاکر نہ چل سکے، ٹنکی گراؤنڈ کو لیاقت آباد والے ہی بھردیں گے 5 مئی کو بہت سارے لوگوں کی غلط فہمی دور ہوجائے گی 5 مئی کو بتائے گے جلسی اور جلسہ میں کیا فرق ہوتا ہے اس موقع پر رہنما ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم پر جب بھی برا وقت آیا ہے پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہوکر سامنے آئی ہے کچھ لوگ سمجھ رہے تھے کہ ایم کیو ایم کمزور ہوگی اور انتشار کا شکار ہے ہمارے مخالفین نے جو زبان استعمال کی ہے لیاقت آباد کی عوام 5 مئی کو اس کا جواب دیں گے عامر خان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار ہمارے بڑے تھے ہیں اور رہیں گے عام انتخابات میں سندھ کے تمام شہری علاقے ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

#