آزادی صحافت ایک لگڑری یا چوائس نہیں،یہ تمام جدید معاشروں کی بنیاد ہے جس کے بغیر وہ کام نہیں کرسکتے،آج ایک طرف ہم آزادی صحافت کا دن منا رہے ہیں

دوسری جانب آزادی صحافت کو قدغنوں کا سامنا ہے،جس ملک میں آزاد میڈیا سنسرشپ کی طرف جارہا ہو اور آزاد میڈیا آزاد نہ ہو وہ انتہائی افسوسناک ہے وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا آزادی صحافت کے دن کے موقع پر بیان

جمعرات مئی 23:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) وزیر اطلاعات ،نشریات، قومی تاریخ ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزادی صحافت ایک لگڑری یا چوائس نہیں،یہ تمام جدید معاشروں کی بنیاد ہے جس کے بغیر وہ کام نہیں کرسکتے،آج ایک طرف ہم آزادی صحافت کا دن منا رہے ہیں دوسری جانب آزادی صحافت کو قدغنوں کا سامنا ہے،جس ملک میں آزاد میڈیا سنسرشپ کی طرف جارہا ہو اور آزاد میڈیا آزاد نہ ہو وہ انتہائی افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آزادی صحافت کے دن کے موقع پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزادی صحافت کے موجودہ چیلنجز اورخطرات بے شمار ہیں، کچھ بنیادی ڈھانچے کے لحاظ سے ، کچھ ذاتی یا ادارے اور کچھ تغیراتی (عارضی) ہیں،ان تمام مسائل اور خطرات سے نبردآزما ہونے کے لئے جمہوری قوتوں ،،سول سوسائٹی ،میڈیا کے نمائندگان اور تنظیموں کی باہمی شراکت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف متحدہ کاوشوں سے ہی آزادی صحافت کے دشمنوں کو شکست دی جاسکتی۔