عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کا پائیدار حل ڈھونڈنے میں بلدیاتی نمائندوں کا کلیدی کردار ہے ،راحیلہ درانی

جمعرات 3 مئی 2018 23:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) قائمقام گورنر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کا پائیدار حل ڈھونڈنے میں بلدیاتی نمائندوں کا کلیدی کردار ہے ۔ بلدیاتی نمائندوں کو بروقت فنڈ زکی فراہمی اور ان کے جاری چھوٹے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے سے صوبے بھر کی مجموعی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے کونسلروں پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائمقام گورنر نے بلدیاتی نمائندوں پر زوردیا کہ وہ خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں اور اپنی اعلیٰ کارکردگی کے ذریعے عوام کی عین امنگوں کے مطابق کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کابہترین استعمال یہ ہے کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دیانتدار نہ طریقے سے خرچ ہوں ۔ فیمل کو نسلروں نے قائمقام گورنر کے بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل ، عوامی مشکلات اور فنڈز کی عدم فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ قا ئمقام گورنر نے ان کے درپیش مشکلات کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔