پارٹی کا مشن خوشحال اورپر امن بلوچستان ہے ،صوبے میں سیاست کی ایک نئی راہ متعین کرچکے ہیں ،سعید احمد ہاشمی

جمعرات مئی 23:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنما ء سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ پارٹی کا مشن خوشحال اورپر امن بلوچستان ہے ہم صوبے میں سیاست کی ایک نئی راہ متعین کرچکے ہیں اور بی اے پی ابھی سے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مہمان خانہ میں ضلع شیر انی کے قبائلی رہنما ء سردار عبدالرحیم حریفال کی قیادت میں ایک وفد سے بات چیت کے دوران کہا اس موقع پر محمد سیلم ، عطامحمد ، حبیب اللہ کاکڑ ، ڈاکٹر صالح محمد اور دیگر بھی موجو دتھے ،سردار عبدالردحیم حریفال نے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ عوام کی اُمید یں اب بی اے پی سے وابستہ ہیں سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بلوچستان کو خوشحالی اور تر قی دلانے کی عمل جدو جہد کیلئے اس راستے کا انتخاب کیا ہے ہم نے عوام کو ایک نئی سیاسی راہ دکھائی ہے جہاں پر ان کی ارمانوں کی تکمیل موجو د ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے توقع سے زیادہ بی اے پی کو بلوچستان میں عوامی اور سیاسی پذیر ائی ملی سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل کئی سیاسی جماعتوں کے وکٹ گرنے والے ہیں پارٹیوں کے پورے کے پورے حلقے ہم سے رابطہ میں ہیں بی اے پی بلوچستان میں تہلکہ مچادیا ہے لہذا کچھ لوگوں کو تولازمی اس تبدیلی سے پریشانی لاحق ہوگی ۔