عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ہر قومی مسئلے پر آواز بلند کی ہے قومی مشکلات اور آزمائشوں کا مقابلہ عملی میدان میں کیا ہے، سینیٹر شاہی سید

جمعرات 3 مئی 2018 23:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ہر قومی مسئلے پر آواز بلند کی ہے قومی مشکلات اور آزمائشوں کا مقابلہ عملی میدان میں کیا ہے اے این پی اجتماعی قومی مفادات کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں رہی ہے جس کی پاداش میں لازوال قربانیاں دیں ہیںہم گفتار نہیں بلکہ کردار کے غازی ہیںبد قسمتی سے پختونوں نے بحیثیت قوم اپنی موثر پارلیمانی قوت کی اہمیت کو مناسب اہمیت نہیںدی ہے پختونوں کے وجود کی حیثیت اور اہمیت دلانے میں بنیادی کردار عوامی نیشنل پارٹی کا ہے کراچی کے پختونوں کو سمجھنا ہوگا کہ کوئی ان کے مسائل کے حل کے لیے مخلص نہیں ہوسکتا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہائوس میں ضلع غربی کی یونین کونسلوں قصبہ بخاری کالونی ،اسلامیہ کالونی،پیر آباد محمد پور،ایم پی آر کالونی،فرنٹیئر کالونی ،پٹھان کالونی اور سائٹ میٹروول کے صدور کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ضلع غربی کے صدر سرفراز جدون اور جنرل سیکریٹری ارشد سہیل نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ سانحہ 12 مئی ہمارے لیے ناقابل فراموش سانحہ ہے عوامی نیشنل پارٹی سانحہ 12 مئی کو بھلانے کی متحمل نہیں ہوسکتی تاریخ گواہ ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے سانحہ 12 مئی کے شہداء کی یاد منائی ہے ذمہ داران کی سزا تک ہم اپنے شہداء کی یاد بھر پور اور پرزور انداز میں مناتے رہیں گے تنظیمی ذمہ داران سانحہ 12 مئی کے تعزیتی جلسے کے لیے اپنی تیاریاں شروع کردیں، انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی آئندہ عام انتخابات کے لیے بھر پور انداز سے میدان عمل میں ہے تمام پارٹی ذمہ داران و کارکنان کو اس حوالے سے بھر پور عملی کردا ر ادا کرنا ہوگاکراچی کے پختونوں کو اب قوم ولی کی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگااپنی لیڈر شپ کے انتخاب کے وقت دیگر اقوام کے فیصلوں کو مد نظر رکھنا ہوگاپختون ولی کی روایات کے مطابق ولی باغ کو اپنا کلی سیاسی نمائندہ مرکز بنانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :