وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جمہوریہ ترکی کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل ہولوسی اکار کی ملاقات

جمعرات 3 مئی 2018 23:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جمہوریہ ترکی کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل ہولوسی اکار نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان بھی موجود تھے۔ جنرل اکار نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لئے ترک صدر رجب طیب اردوان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں برادر ممالک ایک دوسرے کی تمام عالمی اور علاقائی فورمز پر باہمی مفاد کے امور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبہ میں تعاون بڑھانے بالخصوص مشترکہ مشقیں، تربیت اور روابط بڑھانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ترک قیادت کی جانب سے نیک تمنائوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومتیں اور دونوں ممالک کے عوام مثالی برادرانہ تعلقات کے حامل ہیں۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ترکی کے چیف آٖ جنرل سٹاف کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیاب کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں اطراف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور ان میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔