پمز کے نان گزیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ملازمین کے انقلاب اور پرچم گروپ کے زیر اہتمام جنرل باڈی کا اجلاس

جمعرات 3 مئی 2018 23:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پمز کے نان گزیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ملازمین کے انقلاب اور پرچم گروپ کے زیر اہتمام جنرل باڈی کا اجلاس ہوا اور ایسوسی ایشن کی مدت مکمل ہونے کے باوجود انتخابات نہ کرانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے سابق صدر چوہدری احمد ریاض گوجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا دورانیہ 8 ماہ پہلے مکمل کر چکا ہے لیکن موجودہ ایسوسی ایشن الیکشن کرانے میں سنجیدہ نہیں۔ شاہد جان خٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جنرل باڈی کا اجلاس بلانے کے علاوہ کوئی حل نہیں تھا۔ اجلاس میں فوری الیکشن کرانے کی قرارداد منظور کی گئی اور تمام شرکاء نے اس کی بھرپور تائید کی۔

متعلقہ عنوان :