لاہور،پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سائیکالوجی کے طبہ و طالبات نے سیشن کورٹ کا دورہ کیا

طالبعلموں کو عدالتی کارروائی کے طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

جمعہ 4 مئی 2018 00:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سائیکالوجی کے طبہ و طالبات نے سیشن کورٹ کا دورہ کیا۔طالبعلموں کو عدالتی کارروائی کے طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بچوں نے قانون کے حوالے سے ججز اور وکلاء سے قانونی سوالات بھی کیے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سائیکالوجی کے 48 طلبا و طالبات کو سیشن کورٹ کا دورہ کروایاگیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران طلبہ و طالبات کو سیشن جج لاہور نے بریفنگ دی اورطلبہ و طالبات نے عدالتوں میں براہ راست کیسز کی سماعت بھی دیکھی۔ دورے کا مقصد طلبا طالبات میں عدالتی معاملات سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد، سینئر سول جج شکیب عمران، ایڈیشنل سیشن جج رائے آفتاب احمد،دالدار حسین اور دیگر ججز بھی موجود تھے جنہوں نے طلبا طالبات کو ویڈیو کورٹ روم اور بخشی خانے سمیت دیگر عدالتوں کا دورہ کروایا گیا۔