جی سی یو میں جاب فیئر کا انعقاد

جمعہ 4 مئی 2018 00:03

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) طالبعلموں کو ملازمت اور انٹر ن شپ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے گزشتہ روزگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ایک روزہ جاب فیئر کا انعقاد ،42سے زائد نامور کمپنیوں نے سٹال لگائے۔نامور صنعتکار اسد عزیز خان نے جاب فیئر کا افتتاح کیا ،جبکہ اس موقع پر جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ،کوالٹی اینہانسمینٹ سیل کی ڈائریکٹر ارم سہیل اور جی سی یو رجسٹرار صبور احمد خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جاب فیئر میں کمپنیوں نے طلباء کو1200سے زائد انٹرن شپ اور ملازمت کے موقع فراہم کیئے اس موقع پر طلباء کے آن کیمپس انٹر ویو بھی کیئے گئے۔جاب فیئر کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کو اپنا نصاب انڈسٹری کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مرتب کرنا چاہیئے اور ایسے جاب فیئرز درسگاہوں اور انڈسٹری میں روابط مستحکم کرنے میں کلیدی کردار اد ا کرتے ہیں۔اس موقع پر نامور صنعتکار حامد زمان اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

متعلقہ عنوان :