چوہدری نثار آپکی پارٹی کا حصہ کیوں نہیں بن رہے ،حامد میر کے سوال پرعمران خان کی مسکراہٹ نے بہت سے جواب دے دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات مئی 22:34

چوہدری نثار آپکی پارٹی کا حصہ کیوں نہیں بن رہے ،حامد میر کے سوال پرعمران ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ - 03 مئی 2018ء ) ::چوہدری نثار آپکی پارٹی کا حصہ کیوں نہیں بن رہے ،،حامد میر کے سوال پرعمران خان کی مسکراہٹ نے بہت سے جواب دے دئیے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں ایک عرصے سے گردش میں ہیں۔کچھ روز قبل بھی تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری نثار سے رابطوں کی تصدیق کی گئی تھی ۔۔عمران خان نے حال ہی حامد میر کو دئیے گئے انٹرویو میں بھی اشاروں اشاروں میں بہت کچھ کہہ دیا۔

(جاری ہے)

حامد میر نے عمران خان سے سوال پوچھا کہ چوہدری نثار آپکی پارٹی میں کیوں شامل نہیں ہو رہے جس پر عمران خان نے کہا کہ میں اس پر کیا کہہ سکتا ہوں ۔یہ تو انہوں نے خود فیصلہ کرنا ہے ۔۔حامد میر نے پھر پوچھا کہ چوہدری نثار سے آپ کی ملاقات کب ہوئی جس پر عمران خان نے معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا جس پر حامد میر نے کہا کہ اس مطلب ہے کہ آپکی حال ہئ میں ملاقات ہو چکی ہے جس پر عمران مسکرائے اور اپنے پہلے والے جملے کو دہراتے ہوئے تاثرات دئیے۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Invalid url