وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات مئی 22:49

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات ہو ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ - 03 مئی 2018ء ) ::وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی کی طرف االواداعیہ عشائیہ دیا گیا جس میں ایوان زیریں اور ایوان بالا کے نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔اسی موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پہلی ملاقات ہو گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات اسپیکرقومی اسمبلی کی طرف سے دیے گئے عشائیہ میں ہوئی۔

دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔یاد رہے کہ یہ وزیراعظم اور چئیرمین سینیٹ کی پہلی ملاقات میں ہوئی ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان چئیرمین سینیٹ سے ملاقات کرنے سے انکار کر چکے تھے۔حکمران جماعت کو سینیٹ الیکشن میں عددی برتری کے باوجود چئیرمین سینیٹ اپنا منتخب نہ کروانے پر ناراض ہے۔