لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی مو جو دہ حکو مت کی اولین تر جیح رہی ہے‘ گزشتہ 5سالو ں میں توانا ئی کی قلت پر قا بو پا نے کے لیے جنگی بنیا دوں پر اقداما ت اٹھائے گئے ہیں‘ حکو مت کی مو ثر پا لیسیوں اور بر وقت اقدامات کی وجہ سے ملک میں لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو ا ہے

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جا وید عباسی کی پیسکو ایبٹ آباد کے ا علیٰ حکا م سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 3 مئی 2018 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جا وید عباسی نے کہا ہے کہ لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی مو جو دہ حکو مت کی اولین تر جیح رہی ہے اور گزشتہ 5سالو ں میں توانا ئی کی قلت پر قا بو پا نے کے لیے جنگی بنیا دوں پر اقداما ت اٹھائے گئے ہیں‘ حکو مت کی مو ثر پا لیسیوں اور بر وقت اقدامات کی وجہ سے ملک میں لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو ا ہے۔

انہوں نے ان خیا لات کا اظہا ر ایبٹ آباد پیسکو کے ا علیٰ حکا م سے جمعرات کے روز پا رلیمنٹ ہاؤس میں اپنی ہو نے والی ملا قات میں کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حویلیا ں شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کے کم وولٹج کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ تحصیل حویلیا ں سے لو ڈ شیڈنگ اورکم وولٹج کے خاتمے کے لیے مو جودہ حکو مت نے 132kvگرڈ اسٹیشن قائم کیا ہے تا ہم اب تک پشاور الیکٹرک سپلا ئی کمپنی (پیسکو)کی طرف سے اس گرڈ اسٹیشن کے فیڈرز پر لو ڈ منتقل نہیں کیا جا سکا۔

انہو ں نے (پیسکو)کو فوری طور پر حویلیا ں گرڈ اسٹیشن کے تما م فیڈرز کو مکمل طور پر چلا نے اور لو ڈ منتقل کر نے کی ہدایت کی۔ پیسکو ایبٹ آباد کے افسران نے ڈپٹی سپیکر کو حویلیاں گرڈ اسٹشین اور اس سے ملحقہ فیڈرز کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حویلیا ں شہر،حویلیا ں ٹاؤن اور کو کل بر سین کے فیڈرز پر کا م مکمل ہو چکا ہے اور یہ فیڈرز حویلیا ں 132 KVگرڈ اسٹیشن سے لو ڈ شفٹنگ کے لیے تیا ر ہیں انہو ں نے ڈپٹی سپیکر کو یقین دلا یا کہ 12مئی تک ان فیڈرز پر لو ڈ منتقل کر دیا جا ئے گا جس سے ان علا قوں کے مکینوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہو گی اور کم وولٹج کی وجہ سے درپیش مسائل سے نجا ت مل جا ئے گی۔