کوئٹہ ،بلوچستان بار کونسلکا بہرام ترین ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 3 مئی 2018 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں ہائیکورٹ کے وکیل بہرام ترین ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس انتظامیہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے آئے روز کوئٹہ شہر بدامنی کا شکار بنتا جا رہا ہے آج ایک بار پھر کوئٹہ کے بھرے بازار میں ہائیکورٹ کے وکیل بہرام ترین پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے انتظامیہ ملزموں کو گرفتار کرنے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے بلوچستان بار کونسل اس واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اس واقع کے خلاف بلوچستان بار کونسل کل پورے بلوچستان میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے بیان میں مطالبہ کیا بہرام ترین ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزموں کو گرفتار کیا جائے وکلا عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔