چہرے کے پیدائشی نقص کے باوجود ماڈلنگ میں خوبصورتی کے معیار توڑتی 26 سالہ جرمن لڑکی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 3 مئی 2018 23:49

چہرے کے پیدائشی نقص کے باوجود ماڈلنگ میں خوبصورتی کے معیار توڑتی 26 ..

"دنیا کو ذہن نشین کرا دیجیے کہ ہر کوئی خوبصورت ہے۔" یہ الفاظ ایکا بروہل نامی 26 سالہ جرمن ماڈل کے ہیں جو اپنی کہانی لوگوں سے شیئر کرتے ہوئے مثبت اور مضبوط رویوں کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔
جرمنی سے تعلق رکھنے والی ایکا نے اپنی پیدائش کے بعد سے ہی تکلیف دہ زندگی گزاری ہے۔ ایکا نے بتایا کہ  اُن کی پیدائش کے وقت چہرے پہ شگاف تھا اور ناک میں ہوا کی آمدورفت کے سوراخ ٹھیک سے نہیں بنے تھے۔

مزید یہ کہ دائیں آنکھ  کی خرابی کے باعث   اُن کی آنکھوں سے ہر وقت آنسو بہتے رہتے تھے اور یہ آنکھ مستقل طور پر آنسوؤں سے بھری رہتی تھی۔
اب لاتعداد آپریشن کروانے کے بعد ایکا ایک مضبوط و پر اعتماد خاتون کے روپ میں لوگوں سے اپنی زندگی اور تجربات شیئر کرتی ہیں  تاکہ لوگ خود سے محبت کریں۔

(جاری ہے)

دو سال قبل انہوں  نے اپنے چند فوٹوگرافر دوستوں کے لیے ماڈلنگ کرنا شروع کی۔

مثبت ردعمل ملنے پر انہوں  نے اسی شعبے کو بطور پروفیشن اپنا لیا۔
ایکا لوگوں کو اپنی تصاویر دکھا کر ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں تاکہ وہ اپنے خول سے باہر نکلیں اور دنیا کو اپنی اصل خوبصورتی دکھا سکیں۔ ایکا کا کہنا ہے کہ "بدصورت ہونے کی صرف ایک ہی وجہ ہے۔ وہ یہ کہ کسی کا کردار بدصورت ہو۔ کسی شخص کو اپنی ظاہری شکل و صورت کی بنا پر لوگوں سے چھپنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔"

چہرے کے پیدائشی نقص کے باوجود ماڈلنگ میں خوبصورتی کے معیار توڑتی 26 ..

متعلقہ عنوان :