محمد شہباز شریف 6 مئی سے ایک مرتبہ پھرسندھ کا دورہ کریں گے‘ جمال عارف سہروردی

جمعہ 4 مئی 2018 00:10

حیدر آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی کونسل کے رُکن جمال عارف سہروردی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدراوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف 6مئی سے ایک مرتبہ پھرسندھ کا دورہ کریں گے۔ وہ ضلع مٹیاری میں ہالا کے نزدیک گاؤں بھانوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے کنونشن سے خطاب اور آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریںگے ۔

اس کے علاوہ نواب شاہ ،مٹیاری ،میرپور خاص میں جلسوں سے خطاب کریں گے‘ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا دورہ حیدرآباد سمیت اندرون سندھ امن ومحبت ، خوشحالی کا پیغام ثابت ہوگا۔ مسلم لیگ (ن)کے صدر صوبے کے عوا م کو 10سال سے سندھ پر مسلط پیپلزپارٹی کی نااہل حکومت کو 2018ء کے عام انتخابات میں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے سندھ کے سیلاب زدگان کی بھرپور امداد کی اور اس وقت نواز شریف کے خصوصی نمائندے رانا مشہود نے سیلاب زدگان کے ساتھ عید منائی۔

نواز شریف نے ہمیشہ سندھ کے عوام کی ترقی کیلئے کوششیں کی ہیں اور آج بھی مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف سندھ کے کونے کونے میں عوام سے رابطہ کررہے ہیں۔ شہباز شریف کے دورہ کراچی سے پیپلزپارٹی جس بوکھلاہٹ کا شکار ہوئی ہے اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہا کہ وہ محمد شہباز شریف سے خوفزدہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف نے سندھ میں مسلم لیگ کے کارکنوں میں ایک نئی روح پھونک دی ہے اور وہ عوامی جذبے کے ساتھ محمد نواز شریف کے بیانیہ کو عوام تک پہنچارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کونسل کے اجلاس میں مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ ، جنرل سیکریٹری سلیم ضیاء کو بلامقابلہ منتخب کرکے پارٹی میں اتحاد کا عزم اور اُمنگ مستحکم ہوئی ہے جبکہ ماضی کے صدر نے آج تک سندھ کونسل کا اجلاس نہیں بلایا ، بلاشبہ شاہ محمد شاہ مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کے جانثار سپاہی ہیں اور ان کی قیادت میں مسلم لیگ سندھ بھر میں منظم ہوگی۔