مقامی سول عدالت نے بلدیہ کے ٹھیکیدار کو تشہیری ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا

جمعہ 4 مئی 2018 00:20

چکوال ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) مقامی سول عدالت نے بلدیہ کے ٹھیکیدار کو تشہیری ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔ چکوال چیمبر آف کامرس کی طرف سے سینیئر وکیل اعجاز حسین ہمدانی نے دعویٰ دائر کیا کہ دکانات پر آویزاں بورڈ کاروباری شناخت ہیں اور اس پر کسی قسم کا تشہیری ٹیکس وصول کرنے کا کوئی بھی مجاز نہ ہے بلکہ کاروباری بورڈ کاروبار کی پہچان کے لیے لگائے گئے ہیں اور یہ بورڈ ہر قسم کے ٹیکس سے قانوناً شیڈول مستثنیٰ ہیں اور تاجر ایسے کسی بھی ٹیکس کیلئے قانوناًً پابند نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اورٹھیکدار بلدیہ کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے نوٹس جاری کئے گئے ہیں جو کہ اپنی ابتداء سے ہی کالعدم اور منسوخ ہیں اور جاری شدہ شیڈول کے مطابق چارجز وصول کرنے کے درپے ہیں اور ایسا کرنے پر تاجر برادری کے قانوناًً حقوق متاثر ہوں گے اور ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔ جس پر فاضل جج نے حکم امتناعی جاری کر دیا اور ٹھیکیدار کو غیر قانونی وصولیا ں کرنے سے روک دیا گیا۔