باکسنگ ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 6مئی کو لاہور میں منعقد ہونگے

جمعہ مئی 02:10

راولپنڈی ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ بوا ئز انڈر ۔۶۱ اوپن کیٹیگری بوا ئز و گرلز باکسنگ ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز مورخہ ۶ مئی کو لاہور میں منعقد ہونگے ۔جسکے لیے ضلع راولپنڈی سے بوا ئز و گرلز کھلاڑیوں کا دستہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالوحیدبابر اور راولپنڈی ڈویزنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عبدالجبار کی سر پرستی میں ۵ مئی کو لاہور روانہ ہو گا۔

اور وو من کھلاڑی اقراء گل کی سر پرستی میں جائیں گی۔انڈر۔۶۱ کے ٹرائلز کیلیے وہ کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں جن کی عمر ۲۰۰۲۔۵۰۔۰۳ کے بعد کی ہوں۔ یوتھ کلاس ۲۳، ۶۳،۰۴،۵۴،۹۴،۲۵،۶۵،۰۶،۴۶،۹۶ کے جی سے شروع ہوں گے۔ ایلیلیٹ کلاس میں ۹۴، ۲۵، ۶۵، ۰۶، ۴۶، ۹۶، ۵۷،۱۸،۹۸، ۱۹ کے جی سے شروع ہونگے جبکہ خواتین کی کیٹیگری ۰۴، ۵۴، ۸۴، ۴۵، ۷۵، ۹۶ کے جی کی ہونگی۔

(جاری ہے)

کھلاڑی کے چنائو اور تربیتی کیمپ کا انعقاد لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں ڈو یژنل کوچز عابد جانی، عمران، فراز احمد، صابر خان، تیمور خان اور شرف الدین کی زیر نگرانی جاری ہے۔ کھلاڑیوں میں محمد عمار، اقرار، وقاص، جنید، راشد، اویس، بلال، شعیب، نعیم، آصف، سجاد، جمیل احمد، خاور قیوم، فراز احمد، حمزہ رائو، ابراہیم، عدنان، کاشف، چنار، یامین، اورسمران ، روما خان، حسنا، سمیرا، شانزے ، کو ثر، صبا، انعم ، مدیحہ، سنبل، نوشین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :