امریکا میں سلاد کھانے سے ایک شخص ہلاک ،121 بیمار

جمعہ 4 مئی 2018 10:20

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) امریکی محکمہ صحت کے حکام نے سلاد کے پتے میں ایک مخصوص بیکٹیریا سے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سے قبل خبروں میں بتایا گیا تھا کہ رومین لیٹس نامی سلاد کے پتے کھانے سے امریکا کے مختلف حصوں میں 121 افراد بیمار ہو گئے تھے جنہیں علاج معالجے کے لیے ہسپتال داخل کیا گیا۔

(جاری ہے)

سلاد کے پتے کھا نے سے ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں فوری طور پر اس کے سوا کچھ نہیں بتایا گیا کہ یہ ہلاکت کیلیفورنیا میں ہوئی۔بیماریوں کی روک تھام کے مرکز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندراج کئے گئے 102 مریضوں میں سے 52 کو بیماری کی شدت کے باعث ہسپتال داخل ہونا پڑا جن میں سے 14 گردے فیل ہونے کے مرض میں مبتلا ہو گئے۔تاہم ماہرین اس علاقے کے دو درجن فارموں کا معائنہ کر رہے ہیں اور ان کی پیداوار کے نمونوں کا تجزیہ کر رہے ہیں۔گزشتہ ماہ امریکی حکام نے ایک غیر معمولی کارروائی کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ جن لوگوں نے رومین لیٹس خریدا ہے اسے فوراً پھینک دیں۔

متعلقہ عنوان :