مہاجرین کی آبادکاری، ہنگری کی حکمران جماعت دستور میں ترمیم کرے گی

جمعہ مئی 11:00

بڈاپسٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) ہنگری کی حکمران سیاسی جماعت فیڈیس پارٹی نے عندیہ دیا ہے کہ یورپی یونین کے دباؤ کا مؤثر طور پر سامنا کرنے کے لئے مہاجرین کی آباد کاری کے خلاف دستور میں ترمیم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات فیڈیس پارٹی کے پارلیمانی رہنماء میٹ کوسیس نے اپنے ایک بیان میںکہی ۔ 2016 ء میں موجودہ وزیراعظم وکٹر اوربان ایسی ہی ایک ترمیم پیش کر چکے ہیں تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ اس مرتبہ کامیابی کا یقینی امکان ہے کیونکہ وکٹراوربان کی سیاسی جماعت رواں برس آٹھ اپریل کے پارلیمانی انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے زائد نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔