اٹلی میں حکومت سازی کے لئے نیا مشاورتی دور 7 مئی سے شروع ہوگا

جمعہ 4 مئی 2018 11:00

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) اٹلی کے صدر سیرگیو ماٹاریلا نے عام پارلیمانی انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے لئے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ایک مرتبہ پھر ملاقاتوں کا سلسلہ 7 مئی سے شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اطالوی صدر قبل ازیں ایسی مشاورت کے دو ادوار مکمل کر چکے ہیں۔ ان ادوار میں حکومت سازی کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی تھی۔ صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ابھی تک نئی حکومت کے قیام کے امکانات سامنے نہیں آئے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ دو ماہ گزرنے کے بعد بھی حکومت سازی کے حوالے سے سیاسی پارٹیوں کے موقف میں کوئی تبدیلی سامنے نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :