چین تجارتی مذاکرات میں پیشگی شرائط قبول نہیں کرے گا

جمعہ 4 مئی 2018 11:00

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) چین نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ آئندہ ہونے والے تجارتی معاہدے کے کامیاب نتائج کا خیرمقدم کرے گا ،تاہم وہ ہر طرح کی صورت حال کے لئے پوری طرح تیار ہے اور اپنے کلیدی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کی حکومت کے ایک عہدے دار نے کہا کہ بات چیت لازمی طور پر برابری اور باہمی منفعت کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

عہدے دار کا مزید کہنا تھا کہ چین امریکاکی جانب سے کسی بھی تجارتی دھمکی کو خاطر میں نہیں لائے گا اور نہ ہی مذاکراتکے لئے پیشگی شرائط قبول کرے گا۔ایک اعلیٰ سطحی امریکی تجارتی وفد بیجنگ کے دورے پر ہے جہاں وہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تلخ تجارتی تنازع پر چینی حکام کے ساتھ بات چیت میں حصہ لے رہا ہے۔واضح ریے کہ پچھلے سال امریکا کے ساتھ تجارت میں چین کو 375 ارب ڈالر کا ریکارڈ فائدہ ہوا تھا۔