قصور کے ایک باپ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مئی 2018 11:07

قصور کے ایک باپ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2018ء) : قصور کے ایک باپ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس باپ نے چیف جسٹس کے نام خط میں لکھا کہ میں چونکہ پڑھا لکھا نہیں ہوں اس لیے یہ درخواست کسی سے لکھوا رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں قصور ویڈیو اسکیںڈل میں دو کیسز کا مدعی ہوں۔میرے دو بچوں کو اغوا کے بعد ریپ کیا گیا۔

مذکورہ شخص نے اپنے اس خط میں چیف جسٹس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

ملزمان ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں جبکہ انتظامیہ بھی ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور پنجاب پولیس بھی اس معاملے میں بے بس نظر آتی ہے۔ میرے بچے بھی آپ کے بچوں کی طرح ہیں۔ برائے مہربانی ہمیں انصاف دلوائیں۔ اس خط کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے اس خط کو حتی الامکان وائرل کرنے کی کوشش کی تاکہ اس باپ کی فریاد کو چیف جسٹس تک پہنچایا جائے۔ اس خط کو آپ بھی پڑھئے۔