Live Updates

پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری لندن میں زیرعلاج ، تصویر نے کارکنان کو افسردہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مئی 2018 11:26

پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری لندن میں زیرعلاج ، تصویر نے کارکنان کو افسردہ ..
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2018ء) : پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری لندن میں زیر علاج ہیں۔ رات گئےسوشل میڈیا پر ان کی تصویر شئیر کی گئی جس نے پی ٹی آئی کارکنان کو افسردہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے سوشل میڈیا پر نعیم بخاری کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ نعیم بخاری نے ملک کے لیے کئی خدمات سرانجام دی ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین نے بھی نعیم بخاری کی تصویر دیکھ کر ان کے لیے دعا کی اپیل کی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے نعیم بخاری کی اس حالت اور لندن میں زیر علاج ہونے پر اپنی سیاست چمکائی ۔ ن لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ نعیم بخاری نے بیگم کلثوم نواز کے بیمار ہونے اور لندن میں زیر علاج ہونے پر شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اب وہ خود لندن کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری لندن میں زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر گر گئےتھے جس پر انہیں کافی چوٹیں آئی تھیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات