مہوش حیات کی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کے کردارکی جھلک جاری

جمعہ 4 مئی 2018 12:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان کی معروف ٹی وی و فلم اداکارہ مہوش حیات کی نئی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کے کردار کی جھلک جاری کر دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ میں اپنے کردار کی جھلک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو جیسی لڑکی چاہیئے میں ویسی بلکل بھی نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

فلم میں مہوش حیات دلہن کے روپ میں نہیں دکھائی دیں گی جبکہ تصویر میں وہ لال رنگ کے لوہے کے دروازے کے سامنے کھڑی ہیں اور انہوں نے نیلے رنگ کا جمپ سوٹ اور گلاسز پہن رکھی ہیں، فلم میں ان کے ساتھ اداکار فہد مصطفی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیںجبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ فضا علی، نبیل قریشی اوردیگر شامل ہیں۔ مہوش حیات اس سے قبل فلم ’’پنجاب نہیں جائوں گی‘‘ اور ’’ایکٹر ان لاء ‘‘ میں کام کرچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :