ایبٹ آباد کے عازمین حج کیلئے ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ کل شروع ہوگا

جمعہ مئی 12:03

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) ایبٹ آباد کے عازمین حج کیلئے ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ کل ہفتہ کو صبح 9 بجے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے آڈیٹوریم میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

وفا قی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے ہزارہ ڈو یژن میں ڈویژنل اور ضلعی سطح پر رواں حج سیزن کے پہلے مرحلہ کے حج تربیتی پروگرام کے کامیاب انعقاد کیلئے کمشنر ہزارہ کے اقدا ما ت کو سراہا ہے۔ (آج) ہفتہ سے شروع ہونے والی حج تربیت میں 686 عازمین حج شرکت کریں گے۔ اس دوران عازمین حج کو مناسک حج کی ادائیگی کے طریقہ کار اور سعودی عرب میں انتظامی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔