Live Updates

مانسہرہ کی یونین کونسل جبڑ کی متعدد اہم شخصیات تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئیں

جمعہ 4 مئی 2018 12:03

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) مانسہرہ کی یونین کونسل جبڑ میں تحریک انصاف کی اہم شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئیں۔ معزز شخصیات راجہ فیروز، راجہ گل داد، راجہ اقبال، راجہ درویش، راجہ محمد جان، راجہ یوسف، راجہ شوکت، راجہ کاچو، راجہ جہانزیب اور راجہ میاں خان نے پی ٹی آئی کو خیرآباد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

یونین کونسل جبڑ کے علاقہ سیر جبڑ کی معزز شخصیات نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سردار محمد یوسف گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ گذشتہ روز بجنہ میں منعقدہ ایک تقریب میں سیر جبڑ کی معزز شخصیات راجہ فیروز، راجہ گل داد، راجہ اقبال، راجہ درویش، راجہ محمد جان، راجہ یوسف، راجہ شوکت، راجہ کاچو، راجہ جہانزیب اور راجہ میاں خان نے پی ٹی آئی کو خیرآباد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا اور سردار محمد یوسف اور ان کی ٹیم کے شانہ بشانہ چلنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر سردار شاہ جہان یوسف، سردار سید غلام و دیگر افراد نے خصوصی شرکت کی اور پی ٹی آئی چھوڑ کر آنے والوں کو خوش آمدید کہا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات