بالاکوٹ ہینڈز ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے زیراہتمام گھنول، گرلاٹ اور شوہال معزالله میں ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 4 مئی 2018 12:04

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) بالاکوٹ ہینڈز ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈویلپمنٹ سوسائٹی تحصیل بالاکوٹ کے زیراہتمام تین یونین کونسلوں گھنول، گرلاٹ اور شوہال معزالله میں تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں تین یونین کونسلوں کے 20 سے زائد مختلف دیہاتوں، گائوں اور علاقوں کی 20 ماروی ورکرز کو غذائی صحت کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تربیت دی گئی۔

تربیتی ورکشاپ کے کامیاب انعقاد میں ڈاکٹر ثروت مرزا، ذوالفقار ساریو، عاصم، بالاکوٹ ہینڈز ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سوسائٹی ڈویلپمنٹ کی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو منیجر رضوانہ حبیب، سوشل موبلائزر فرحت حمید، ایل ایچ بینش نثارکی خصوصی دلچسپی و دلجمعی شامل رہی۔ سیشن کے پہلے روز ممبر صوبائی اسمبلی میاں ضیاء الرحمن نے بھی شرکت کی جبکہ شرکاء اور منتظمین کی بھرپور کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شرکاء ورکشاپ کو تربیت مکمل کرنے والے شرکاء کو اپنے اپنے علاقہ جات میں غذائی صحت کے پروگراموں کو بہتر بنانے کی ضرورتوں پر زور دیا۔ ورکشاپ میں حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائوں، نوجوان لڑکیوں اور 5 سال سے کم عمر بچوں کی غذائی صحت کے متعلق مفید معلومات فراہم کی گئیں۔ علاوہ ازیں ذہنی وجسمانی معذور افراد کے علاج اور گھر پر دیکھ بھال کے متعلق بتایا گیا کہ کس طرح ذہنی و جسمانی معذور افراد کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔