بالاکوٹ میں پسماندگی اور ترقیاتی منصوبوں سے نوجوانوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کریں گے، سید ابراہیم احمد

جمعہ 4 مئی 2018 12:04

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) تحصیل ناظم بالاکوٹ سید ابراہیم احمد نے کہا ہے کہ بالاکوٹ میں پسماندگی، میرٹ پامالی کے خاتمہ اور جاری ترقیاتی منصوبوں سکی کناری ڈیم اور سی پیک سے یہاں کے نوجوانوں کو فائدہ پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں گے، بدقسمتی سے تحصیل بالاکوٹ پر اس طرح توجہ نہیں دی گئی جس طرح اس علاقہ کی ضرورت تھی۔

وہ منگل کو بالاکوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے صوبائی و وفاقی سطح سے میگا پراجیکٹس حاصل کئے جائیں گے، تحصیل بالاکوٹ میں میگا پراجیکٹس کے آغاز سے روزگار کی فراہمی، بلاتخصیص تعمیر و ترقی، اقرباء پروری کے بجائے میرٹ بحال کر کے ایک نئی تاریخ رقم کریں گے، بالاکوٹ میں ان کی حکومت کو سابق ادوار کی عوامی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے کافی محنت اور وقت کی ضرورت ہے تاہم عوامی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

سید ابراہیم احمد نے کہا کہ ان کی کونسل کے معزز اراکین نے جس طرح بھاری مینڈیٹ دے کر انہیں اپنی نمائندگی کیلئے منتخب کیا ہے اسے وہ کبھی بھی نظرانداز نہیں کریں گے اور اپنے علاقہ میں تعمیر و ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :