ضلعی انتظامیہ نے عوام کی بہتر خدمت یقینی بنانے کی غرض سے ’’ذمہ دار ہری پور‘‘ کے نام ایک جامع حکمت عملی تیار کرلی

جمعہ 4 مئی 2018 12:04

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ہری پور کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع کے عوام کی بہتر خد مت یقینی بنانے کی غرض سے ’’ذمہ دار ہری پور‘‘ کے نام ایک جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت طلبہ، اساتذہ اور پولیس و محکمہ مال کے اہلکاروں کیلئے تربیتی سیمینار، ورکشاپ کے انعقاد کے علاوہ عوامی خدمت کے جذبات پیدا کرنے کی مشقیں اور دیگر سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

حکمت عملی کا مقصد سرکاری خدمات پر مامور سرکاری محکموں کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بین الاقوامی معیار اور اصولوں کے مطابق معاشرتی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور ان کی ادائیگی کے قابل بنا کر معاشرتی عزت و احترام اور دوسروں کی مدد اور خدمت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ اس حکمت عملی کے مقاصد کا حصول یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر ہری پو ر کا دفتر اپنے انسانی اور مالی وسائل کے اندر رہتے ہوئے مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :