جعلی اسناد اور معافی ناموں کے ذریعہ سنٹرل جیل سے رہا ہونے والے 15 قیدیوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا
جمعہ 4 مئی 2018 12:06
(جاری ہے)
ایک سال سے زائد کا وقت گذرنے کے بعد نیب خیبر پختونخوا نے معاملہ کا نوٹس لیا اور محکمانہ انکوائری رپورٹ طلب کی لیکن حیران کن امر ہے کہ رہا ہونے والے 16 قیدیوں میں سے صرف ایک ہی قیدی کو واپس لایا گیا جو اپنی سزا پوری کر کے رہا ہو چکا ہے، دیگر قیدی تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کیلئے محض ڈی پی اوز کو خطو ط لکھے گئے لیکن وہ تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔
مذکورہ معاملہ کی 24 نومبر 2016ء کی ایک پریس رپورٹ میں نشاندہی کی گئی تھی کہ 16 قیدیوں کو جعلی اسناد اور معافی ناموں کے ذریعہ رہا کیا گیا جس پر 28 نومبر 2016ء کو اس وقت کے سپرنٹنڈنٹ جیل ہری پور خالد عباس نے سو موٹو نوٹس لیکر اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا اور انہوں نے 5 دسمبر 2016ء کو معاملہ کی جانچ پڑتال کیلئے سپرنٹنڈنٹ صاحبزادہ شاہجہان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی جس میں اس وقت کے سپرنٹنڈنٹ داسو جیل کوہستان زاہد خان بھی شامل تھے جنہوں نے سنٹرل جیل ہری پور کا کئی بار دورہ کیا اور جیل کے 2013ء سے 2016ء تک کے چار سالہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جس دوران انکشاف ہوا کہ سولہ قیدیوں کو جعلی اسناد اور معافی ناموں کے ذریعہ رہا کیا گیا ہے جن میں انتہائی مہارت کا مظاہرہ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ آ ئی جی جیل خانہ جات اور صوبائی حکومت کو پیش کی گئی جس کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یکم مارچ 2017ء کو سپرنٹنڈنٹ خالد عباس سمیت 7 افسران اور ایک وارڈن کو معطل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے گریڈ 20 کے آفیسر فرخ سیر کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے انکوائری کے احکامات دیئے۔ ذرائع کے مطابق معطل ہونے والے افسران اور اہلکاروں کے براہ راست مبینہ طور پر ملوث ہونے اور انکوائری افسر کی ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کے باوجود بھی ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ زمان خان بابر اور سینئر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نور البصر کو جبری ریٹائر کر کے دیگر میں بعض کو وارننگ اور معمولی سزا دیکر چھوڑ دیا گیا اور ان کے خلاف کوئی باقاعدہ کارروائی نہیں کی گئی حالانکہ وہ محکمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور دھوکہ دھی میں ملوث تھے۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے نیب خیبر پختونخوا سے مذکورہ کیس میں رہا ہونے والے دیگر 15 قیدیوں کو بھی گرفتار کروا کر مقدمہ کی از سر نو انکوائری کر کے ملوث جیل افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.