سعودی عرب میں زیتون کا سب سے بڑا زرعی فارم ، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گیا

جمعہ 4 مئی 2018 12:10

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سعودی عرب کے شہر الجوف میں واقع زیتون کا زرعی فارم زرعی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گیا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کمپنی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن مشعل نے بتایا کہ الجوف کو پوری دنیا میں زیتون کی کاشت کے حوالے سے سب سے بڑے زرعی فارم کی سرپرستی کا اعزاز حاصل ہوہے۔کمپنی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ کمپنی کے عہدیدار عبدالعزیز الحسین نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ ان کی کمپنی کو یہ اعزاز 10سالہ عمل پیہم کی بدولت ملا ہے۔ یہ کمپنی 7730ہیکٹر کے رقبے میں 50 لاکھ سے زیادہ زیتون کے درخت لگائے ہوئے ہے۔