فلم’’ڈسٹورٹڈ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ مئی 12:25

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ تھرلر فلم ڈسٹورٹڈکا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

راب ڈبلیو کنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ذہنی مرض میں مبتلا ایک 32سالہ خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جواپنے شوہر کے ہمراہ نئے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوتی ہے جس کے بعد وہ مشکلات کا شکار ہوجاتی ہے۔۔فلم کی کاسٹ میں کرسٹینا رکی،جوہن کیوسک،برینڈن فلیشر،وسیلس ریون اور اولیور رائس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔کیون ڈی والٹ اور ڈینیل ماسٹرز کی مشترکہ پروڈیو ز کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :