ایوان میں ارکان کی کم تعداد میں حاضری پر قائد حزب اختلاف کے موقف کی مکمل تائید کرتا ہوں،

سیاسی ورکرز کی پذیرائی نہیں ہے، ان کے پاس سوائے گتھم گتھا ہونے کے اور کوئی کام نہیں رہ گیا، لوگ ہمارا گریبان بھی پکڑتے ہیں وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال

جمعہ 4 مئی 2018 12:43

ایوان میں ارکان کی کم تعداد میں حاضری پر قائد حزب اختلاف کے موقف کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ ایوان میں ارکان کی کم تعداد میں حاضری پر قائد حزب اختلاف کے موقف کی مکمل تائید کرتا ہوں، سیاسی ورکرز کی پذیرائی نہیں ہے، ان کے پاس سوائے گتھم گتھا ہونے کے اور کوئی کام نہیں رہ گیا، لوگ ہمارا گریبان بھی پکڑتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کے نقطہ ء اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ بدل گیا ہے، سیاسی ورکرز کی پذیرائی ہی نہیں ہے، ورکروں کے پاس سوائے گتھم گتھا ہونے کے اور کوئی کام نہیں رہ گیا، لوگ ہمارا گریبان بھی پکڑتے ہیں، سیاسی قیادت کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس ایوان میں بھی وہی عکاسی ہے، یونین کونسل کے اجلاس میں جس طرح لڑائیاں ہوتی ہیں اسی طرح یہاں بھی ہو رہا ہے، اس حوالے سے قائد حزب اختلاف کی بات درست ہے۔