کراچی میں ٹینس چیمپئن شپ 6 مئی سے شروع ہوگی

جمعہ مئی 12:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) ٹینس چیمپئن شپ 6 مئی سے شروع ہوگی،انٹری بھیجنے کی آخری تاریخ 5 مئی مقرر کی گئی ہے۔ٹورنامنٹ کا فائنل 12مئی کو کھیلا جائے گا اور تمام میچز کراچی جیم خانہ پر کھیلے جائیں گے۔ سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 16ویں اوپن ٹینس چیمپیئن شپ کے اسپانسرز کے فرائض ویسٹ بری گروپ انجام دیں گے۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، جونیئرز 17, 15, 13, 11, 9 کے سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے ہوں گے جبکہ پاکستان سافٹ ٹینس ایسوسی ایشن کے ٹیکنیکل تعاون سی سافٹ مینز سنگلز، سافٹ لیڈیز سنگلز اور سافٹ مینز ڈبلز کے مقابلے بھی ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے۔

ٹورنامنٹ میں انٹری بھیجنے کی آخری تاریخ 5 مئی 2018ء ہے۔ تمام غیر مقامی کھلاڑیوں کو ایس ٹی اے قوانین کے مطابق ریلوے اکنامی کلاس کرایہ اور ڈیلی الائونس بھی دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں انٹری محمد خالد رحمانی ( ریفری) کو sindhtennis@gmail.com اور whatsapp نمبر 0300 3607209 اور سرور حسین سیکریٹری کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کو سیل نمبر 0333 - 2261702 پر بھیجی جاسکتی ہے۔ خواجہ سعید حئی آرگانئزنگ کمیٹی کے صدر، گلزار فیروز، مشتاق احمد، اور خالد شمسی نائب صدور۔ محمد خالد رحمانی ریفری وٹورنامنٹ ڈائریکٹر، سرور حسین میڈیا کوآرڈینیٹر، فرح ریاض ایسوسی ایٹ سیکریٹری جبکہ اراکین میں قدسیہ راجہ، عشرت زھرہ، نادیہ رازاق، ریحان اکرم اور رایئسہ اشفاق شامل ہیں۔