عمران خان نے دورانِ پروگرام حامد میر سے بڑی فرمائش کر دی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ مئی 12:11

عمران خان نے دورانِ پروگرام حامد میر سے بڑی فرمائش کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2018ء) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے معروف صحافی حامد میر سے خیبرپختونخوا جا کر پروگرام کرنے کی درخواست کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ایک انٹرویو کے دوران معروف صحافی حامد میر نے سوال کیا کہ آپ نے لاہور کے جلسے کی بات کی ہے، اس میں جو آپ نے گیارہ نکات بیان کیے، ان میں سے کتنے نکات آپ کی جو خیبرپختونخوا میں حکومت ہے اس نے ان نکات پر عملدرآمد کیا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ماحولیات کی بات کریں توہم نے ایک ارب اٹھارہ کروڑ درخت لگائے ہیں۔

ہم نے لاء اینڈ آرڈر کی بات کی ہے۔کبھی پاکستان میں کوئی ایک ان کی حکومت بتادیں جو پولیس ریفارمز کی ہوں۔ اگر آپ کوموقع ملے ایک پروگرام کریں کیونکہ یہ سب کچھ گراؤنڈ پر ہے اشتہاروں میں نہیں ہے۔۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں حامد میر آپ کو پلیز درخواست کرتا ہوں آپ اس کے اوپر ایک پروگرام ضرور کریں۔آپ خیبر پختون جائیں اور وہاں جو تبدیلیاں آئی ہیں ان کے اوپر ایک پروگرام کریں۔