مہک نور کی لاٹری نکل آئی ،دوسری پشتو فلم ’’زندان ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف

جمعہ مئی 12:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) اداکارہ مہک نور کی لاٹری نکل آئی ،پشتو فلموں کے معروف ہدایتکار ارشد خان کی دوسری نئی پشتو فلم ’’زندان ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ادکارہ مہک نور ان دنوں شمالی علاقہ جات میں پشتو زبان میں بننے والی فلموں کی شوٹنگ میں مسلسل مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ہدایتکار ارشد خان کی دو فلمیں سائن کی تھیں جن میں سے ایک فلم ’’کشرخان لوفرد ے ‘‘میں انہوں نے اپنا کام مکمل کروانے کے بعداب دوسری پشتو فلم ’’زندان ‘‘کی شوٹنگ میں حصہ لے رہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ جہانگیر خان جانی ، عجب گل اور شاہد خان سمیت دیگر اداکارہ شامل ہیں۔

فلم کی شوٹنگ بالا کوٹ میں کی جارہی ہے ۔مہک نور کی دونوں فلمیں عید الفطر پر ریلیز کی جائیں گی ۔یہ پہلا موقع ہے جب عید الفطر پر ان کی اکٹھی دو فلمیں بیک وقت ریلیز ہونگیں ۔

متعلقہ عنوان :