عباس جٹ ،ملکو ،فرحانہ ارشد اور لیلیٰ جٹی 9 سے 23مئی تک جشن بہارا ں میلے میں پرفارم کریں گے

جمعہ مئی 12:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) فوک گلوکار عباس جٹ ،ملکو ،فرحانہ ارشد اور لیلیٰ جٹی 9 سے 23مئی تک شکرپڑیاں اسلام آباد میں ہونے والے جشن بہارا ں میلے میں پرفارم کریں گے۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ فوک گلوکار عباس جٹ اور بھنگڑا سٹار ملکو ،فرحانہ ارشد اور لیلیٰ جٹی 9سے 23مئی تک شکرپڑیاں اسلام آباد میں ہونے والے جشن بہارا ں میلے میں اپنی گلوکاری کا مظاہرہ کریں گے اور یہ پہلا اتفاق ہوگا کہ جب فرحانہ ارشد ، ملکو اور عباس جٹ اکٹھے کسی شو میں پرفارم کریںگے ۔ میلے میں شائقین کیلئے میوزک ، پلے لینڈ ، فیشن شو کے ساتھ روائتی کھانوں کے سٹال بھی لگائے جائیں گے ۔