سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کے اجازت دینے کا فیصلہ شاندار ہے لیکن !۔

اس پر فوری عملدرآمد نہیں ہونا چاہیے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 4 مئی 2018 12:21

سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کے اجازت دینے کا فیصلہ شاندار ہے لیکن !۔
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے شاہی فرمان کے جاری ہونے کے بعد سے خواتین ڈرائیور کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مختلف رویوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق خواتین ڈرائیورز کی ہمت بندھانے والوں کا کہنا ہے کہ خواتین کو ٹیکسیاں اور گاڑی چلانے کی اجازت دینے سے فائدہ ہی ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس سے خواتین سب سے زیادہ اپنے بچوں کی جانب سے مطمئن ہو جائیں گی اور انکے بچے محفوظ ہاتھوں میں ہوں گی ۔ تاہم تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس فرمان کا جاری ہونا اچھی بات تو ہے لیکن خواتین کو فوری طور گاڑیاں اور ٹیکساں سڑکوں پر لانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے جب تک خواتین ڈرائیور سڑکوں پر رش کا سامنا کرنا نہ سیکھ جائیں اور راستوں سے بھرپور واقفیت نہ حاصل کر لیں بصورت دیگر راستوں سے واقفیت نہ ہونے کے باعث یہ خود بھی پریشان ہو ں گی اورباقیوں کے لیے بھی مسائل پیدا کریں گیں۔