ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا شعبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہاہے، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز

جمعہ 4 مئی 2018 12:58

ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا شعبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزنے کہاہے کہ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا شعبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی نوعیت کا کردار ادا کررہاہے، پیداوار میں اضافے کے لئے مؤثراور فعال ٹرانسپور ٹ کا نظام اور جدید بنیادی ڈھانچہ لازم وملزوم ہے۔ گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشنز کے پانچ منصوبے پیش کئے گئے جس میں پہلا منصوبہ چار رویہ لنک ہائے وے کی تعمیر کا ہے جو لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو نارنگ منڈی ، نارووال اور نارووال کے مشرقی بائی پاس کو لنک کرے گا جس کے لئی19 ارب99کروڑ 82لاکھ 78ہزار روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے جس کو منظوری کے لئے ایکنک کو بھجوا دا گیا۔

دوسرا منصوبہ فیصل آباد۔

(جاری ہے)

خانیوال موٹر واے ( ایم۔4 ) کی تعمیر کا ہے جس کی کل لاگت 60 ارب 82 کروڑ 3 لاکھ روپے ہے جس کو منظوری کے لئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔ تیسرا منصوبہ ضلع مانسہرہ کی ترقیاتی سیکم کا ہے جس کے لئے ایک ارب 2 کروڑ5 لاکھ روپے لاگت کا تخمینہ ہے جس کو اجلاس نے منظور کرلیا۔ٹرانسپورٹ کا ایک اور منصوبہ 49 کروڑ 98لاکھ ایک ہزار روپے کا پیش کیا گیا جس کا مقصد ملیر بند دادا بھوئے ٹائون سے پی این ایس مہران تک کی سڑک کی تعمیر کا ہے جس کو اجلاس میں منطور کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :