ملک بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا

جمعہ 4 مئی 2018 13:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ملک بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن جمعہ کو بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس سمیت دیگر اداروں کے زیر اہتمام خصوصی واکس ،سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں کا اہتمام کیا گیا جس سے مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے حکام نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوا م کو محفوظ معاشرے کے قیام کے لئے مختلف امور بارے آگاہی فراہم کی گئی ۔