کوہلی سے بڑا چھکا مار سکتا ہوں، اس کی طرح کم کھانے کی ضرورت نہیں : محمد شہزاد

جمعہ 4 مئی 2018 12:45

کوہلی سے بڑا چھکا مار سکتا ہوں، اس کی طرح کم کھانے کی ضرورت نہیں : محمد ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 مئی 2018ء) افغان وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد نے کہا کہ جب میں ویرات کوہلی سے زیادہ بڑے چھکے جڑ سکتا ہوں تو ان کی طرح فٹنس پر سخت محنت کرنے کی کیا ضرورت ہے۔محمد شہزاد کا وزن اس وقت 90 کلوگرام سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جب وہ کوہلی سے زیادہ بڑے چھکے جڑ سکتے ہیں تو ان کی طرح فٹنس پر سخت محنت کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

افغان وکٹ کیپر بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ ہم فٹنس کے ہر میعار پر پورا اترتے ہیں اور اتنا ہی کھاتے بھی ہیں ، آپ چاہتے ہیں کہ میں کوہلی کی طرح سخت فٹنس روٹین اختیار کروں تو یہ نا ممکن ہے، جتنا لمبا چھکا کوہلی جڑتا ہے میں اس سے بھی بڑا چھکا لگا سکتا ہوں تو پھر مجھے اس کی طرح ڈائٹنگ کرنےکی کیا ضرورت ہے۔