سیا حت کے شعبے میں اصلاحات سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو ر ہا ہے،فداخان فدا

جمعہ 4 مئی 2018 13:04

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان فدا نے کہا ہے کہ صو با ئی حکومت کا محکمہ سیا حت کے شعبے میں اصلاحات سے گلگت بلتستان میں آنے والے سیا حوں کی تعداد میں اضافہ ہو ر ہا ہے ،رواں سال گلگت بلتتان میں 15 لاکھ سے زیادہ ملکی و غیر ملکی سیا حوں کے آنے کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ سیا حت گلگت بلتستان کے مقا می لو گوں کو سیا حت کے شعبے میں کا روبار کر نے کے حوالے سے آ گا ہی دے رہا ہے جس سے نہ صرف یہاں کے عوام کو روزگار ملنے کے سا تھ سیا حوں کو سہولیات بھی فر اہم ہو ں گی۔

انہوںنے کہا کہ داریل، تا نگر اور گوپس یا سین کو ایک سا تھ ضلع بنا یا جا ئے گا اور غذر میں قانون ساز اسمبلی کی ایک نشت بھی بڑھ گی ۔انہو ں نے کہا کہ تیس فٹ چوڑا گلگت چترال ایکپر یس وے اور پھنڈ ر ڈ یم سی پیک منصوبے میں با قا عدہ طورپرشامل ہے۔ سی پیک منصو بے کے تحت یہ دونوں اہم منصو بے بنیں گے شندور فسٹیول کو اس سال بھی شاندار انداز میں منایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :