تمام ارکان کی ایوان میں موجودگی اجتماعی ذمہ داری ہے تاہم حکومت پر اس حوالے سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 4 مئی 2018 13:10

تمام ارکان کی ایوان میں موجودگی اجتماعی ذمہ داری ہے تاہم حکومت پر اس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بجٹ کے موقع پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ایوان میں موجودگی اجتماعی ذمہ داری ہے تاہم حکومت پر اس حوالے سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی طرف سے اٹھائے گئے نکات پر سپیکر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وہ سید خورشید احمد شاہ کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔

تمام ارکان کی ایوان میں موجودگی اجتماعی ذمہ داری ہے تاہم حکومت پر اس کی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ارکان کی نشاندہی پر سپیکر نے پی ٹی وی کے ڈائریکٹر کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر سینیٹ کی کارروائی براہ راست جا سکتی ہے تو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی بھی براہ راست دکھائی جائے۔