آئی سی سی ورلڈ الیون میں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ساتھ کھیلیں گے

جمعہ 4 مئی 2018 13:14

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) آئی سی سی ورلڈ الیون میں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ساتھ کھیلیں گے۔ورلڈ الیون میں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ساتھ نظر آئیں گے جبکہ 31 مئی کو لارڈز میں ویسٹ انڈیز سے شیڈول ہائی پروفائل ٹوئنٹی 20 چیریٹی میچ کی الیون میں بھارتی آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا اور وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش کارتھک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹیم میں پہلے سے ہی پاکستانی آل راؤنڈرز شاہد آفریدی اور شعیب ملک موجود ہیں ،ْ دیگر کھلاڑیوں میں شکیب الحسن، تمیم اقبال، تھشارا پریرا اور راشد خان بھی شامل ہیں، قیادت ایون مورگن کے ہاتھوں میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :