عراقی پارلیمانی امیدواروں پر شہریوں سی50ہزاردینارمیں ووٹ خریدنے کا الزام

ْ بعض کرپٹ سیاسی جماعتیں اور امیدوار ووٹ خریدنے کی کوشش کررہے ہیں،رکن پارلیمنٹ محمد نوری

جمعہ مئی 13:20

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) عراقی پارلیمنٹ کے ایک سرکردہ رکن محمد نوری العبد ربہ نے الزام عاید کیا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں اور امیدوار شہریوں سے 50 ہزار دینار کے عوض ان کے ووٹ خرید رہے ہیں۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں العبد ربہ نے کہا کہ بعض کرپٹ سیاسی جماعتیں اور امیدوار ووٹروں سے ان کا ووٹ خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ متعدد امیدواروں اور سیاسی گروپوں کی طرف سے پچاس ہزار دینار کے عوض اپنا ووٹ فروخت کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

نینویٰ گورنری سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان کا کہنا تھا کہ انہیں ووٹوں کی خرید وفرخت کی اطلاعات پہلے بھی ملی تھیں مگراب ان کی باضابطہ تصدیق ہوچکی ہے۔ امیدوار ووٹروں سے پچاس ہزار دینار کے عوض ووٹ انہیں دینے کا حلف رہے ہیں۔العبد ربہ کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی جانب سے ووٹروں کی خریدو فروخت نے عراق کے انتخابی عمل کی شفافیت پر کئی طرح کے سوالات چھوڑ دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :