موساد حملے میں جاں بحق فلسطینی فلائٹ انجینئر کا ایک قاتل کروشیا میں گرفتار

ْتیونس کا حماس کے مقتول ڈرون انجینئر کے دونوں قاتلوں کی شناخت کا دعویٰ،نام ظاہر نہیں کیا

جمعہ 4 مئی 2018 13:20

تیونس سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) افریقی ملک تیونس کی عدلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2016ء میں صفاقس شہر میں قتل ہونے والے سابق فلائٹ انجینئر اور فلسطینی تنظیم حماس کے رکن محمد الزاوری کے دونوں قاتلوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق تیونس کے عدالتی ترجمان سفیان السلیطی نے بتایا کہ گذشتہ برس تیونس میں مبینہ طورپر اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے حملے میں مارے جانے والے فلائٹ انجینئر محمد الزواری کا ایک قاتل کروشیا میں گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتارشخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ تاہم اسے 13 مارچ 2017ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسرے ملزم کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔ دونوں کا تعلق بوسنیا سے تبایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :