اقوام متحدہ ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کواجاگرکرے،پاکستان

جمعہ مئی 13:30

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) پاکستان نے اقوام متحدہ پرزوردیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کواجاگر کرے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی اطلاعات کی کمیٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارے میں پاکستانی مشن کے پریس منسٹر مسعود انور نے اقوام متحدہ کے اطلاعات عامہ کے محکمے پرزوردیاکہ وہ روہنگیامسلمانوں، کشمیریوں اورفلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کواجاگر کرے۔