کراچی میں کانگو کا مریض دم توڑ گیا

جمعہ مئی 13:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں کانگووائرس سے متاثرہ ایک مریض جاں بحق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

چھتیس سالہ صادق علی لیاری کے علاقے گلستان کالونی کا رہاء شی تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا مریض کو اتوار کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔رواں سال کے دوران پاکستان میں کانگو وائرس سے ہونے والی یہ دوسری اموات ہے جبکہ کراچی میں کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے کا یہ پہلا کیس ہے۔